8 جون، 2015، 9:59 AM

بنگلہ دیش کی آزادی میں ہندوستان کا حصہ

بنگلہ دیش کی آزادی میں ہندوستان کا حصہ

ہندوستانی وزير ا‏عظم نریندر مودی نے بنگلہ دیش کے دورے کے دوران کہا ہے کہ بنگلہ دیش کی آزادی میں ہندوستان کا بھی حصہ ہےہندوستانی فوج مکتی باہنی کے ساتھ مل کر لڑی، بھارت نے پاکستان کو دو ٹکڑے کرنے کی اپنی خواہش کو پورا کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزير ا‏عظم نریندر مودی نے بنگلہ دیش کے دورے کے دوران کہا ہے کہ بنگلہ دیش کی آزادی میں ہندوستان کا بھی حصہ ہےہندوستانی فوج مکتی باہنی کے ساتھ مل کر لڑی۔ کہ بنگلہ دیش کا قیام ہر بھارتی کی خواہش تھی، ہماری افواج بنگلہ دیش کی آزادی کے لئے مکتی باہنی کے ساتھ مل کر لڑی اور بنگلہ دیش بننے کے خواب کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں مدد کی۔ تقریب میں سابق بھارتی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کو بنگلہ دیش کی آزادی میں فعال کردار ادا کرنے اور دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط بنانے پر ’بنگلہ دیش لبریشن وار آنر‘ سے نوازا گیا۔ نریندر مودی نے واجپائی کے لیے یہ اعزاز بنگلہ دیشی صدر عبدالحمید کے ہاتھوں وصول کیا۔ مودی کا کہنا تھا کہ وہ 1971میں مکتی باہنی کی حمایت میں ستیہ گرہ تحریک میں بطور نوجوان رضاکار شرکت کے لئے دہلی آئے تھے۔ انہوں نے بنگلہ دیش میں ’دہشتگردوں‘ کے خلاف حسینہ واجد حکومت کے جاری کریک ڈاؤن کی بھی حمایت کی۔

News ID 1855668

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha